Urdu
پاکستان تازہ ترین

کراچی:سہراب گوٹھ پر ہنگامہ آرائی،ٹریفک معطل

کراچی:سہراب گوٹھ پر مشتعل افراد کی ہنگامہ آرائی سے ٹریفک معطل ہوگیا ہے۔ اندرون سندھ کے واقعہ کے تناظر میں احتجاج کے باعث موٹر وے پر ٹریفک معطل ہوگیا۔ سہراب گوٹھ کے اطراف مشتعل افراد نے گلزار ہجری کے قریب موٹر وے پر دھرنا دے دیا۔

مشتعل افراد نے ٹریفک پر پتھراؤ کیا، ہنگامہ آرائی کے بعد ٹریفک بند ہوگیا، ہنگامہ آرائی اور پتھراؤ کی وجہ سے متعدد گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں۔ سہراب گوٹھ سے موٹروے جانے اور آنے والے ٹریفک کو متبادل راستوں پر بھیجا جا رہا ہے۔

موٹروے پولیس نے جمالی پل کے قریب سے مرکزی شاہراہ بند کر دی۔ حیدرآباد سے کراچی آنے والے ٹریفک کو متبادل راستوں پر بھیجا جا رہا ہے۔ ملیر اور کراچی ایسٹ کی پولیس کی بھاری نفری سہراب گوٹھ پر طلب کر لی گئی ہے۔ جبکہ مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز کو اینٹی رائٹس سامان کے ساتھ سہراب گوٹھ پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

الآصف چورنگی بند ہونے کی وجہ سے ٹریفک کو گلبرگ سے شفیق موڑ بھیجا جا رہا ہے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق ناگن چورنگی اور براک پٹرول پمپ سے یوٹرن لے کر گاڑیاں واپس بھیجی جا رہی ہیں۔

Related posts

چیف الیکشن کمشنر اسٹیبلشمنٹ کے کہنے پر لگایا، عمران خان

Rauf ansari

سانحہ سیالکوٹ: ملزمان کا ٹرائل جیل میں کروانے کا فیصلہ

Hassam alam

کورونا کی نئی لہر ، شہریوں کے لیے ماسک کا استعمال لازمی قرار

Hassam alam

Leave a Comment