Urdu
پاکستان تازہ ترین

کراچی میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

کراچی میں بادل مزید برسیں گے، محکمہ موسمیات نے شہرمیں آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کردیاجبکہ یہ سلسلہ عید پر بھی جاری رہےگا۔

شہر قائد میں بادلوں کے ڈیرے,محکمہ موسمیات نےاج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ظاہرکرتے ہوئے عید کے دوران مزیدمون سون بارشوں کی نویدسنادی،اس دوران ،8 اور 9 جولائی کوکراچی،حیدراباد، میرپورخاص،دادو،،ٹھٹھہ اور بدین میں بھی تیز بارش ہوسکتی ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کےمطابق شہر میں دوپہر سے بارش کا سلسلہ شروع ہوسکتا ہے جس دوران کہیں معتدل اور کہیں تیز بارش ہوگی جبکہ بارش کا سلسلہ 9 جولائی تک جاری رہے گا۔

دوسری جانب گزشتہ روزہونےوالی بارش نے شہرکاحلیہ بگاڑ دیا،کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کا پانی اب تک موجود ہے،جس کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہو رہی ہے۔

Related posts

دنیا کا عمررسیدہ گوریلا اب 65 برس کا ہوگیا

Hassam alam

مسلم لیگ ن نے پیکا قانون اسلام آبادہائی کورٹ میں چیلنج کردیا

Hassam alam

فی تولہ سونا 1 لاکھ 26 ہزار 200 روپے پر پہنچ گیا

Rauf ansari

Leave a Comment