کراچی میں بارشوں کے بعد ڈینگی ملیریا، اسہال، ہیضہ اور ٹائیفائد کے مریضوں کی تعداد میں ہوشربا اضافہ ہو گیا۔ وبائی امراض نے شہریوں کو خوف میں مبتلا کردیا ہے۔
محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اگست کے مہینے میں صوبے سندھ میں ڈینگی کے 1131کیسز رپورٹ ہوئے۔ جن میں سے 1074 کا تعلق کراچی سے ہے۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق اگست میں صوبے بھر میں 5 سال سے کم عمر بچوں میں اسہال کے 90376 کیسز رپورٹ کیے جاچکے ہیں۔
شہر کے مختلف سرکاری اسپتالوں میں سینکڑوں کی تعداد میں ہیضہ، ڈائریا اور پیٹ کے دیگر امراض میں مبتلا بچے رپورٹ ہو رہے ہیں۔
