کراچی سمیت سندھ بھر میں موسلادھار بارش کا امکان، پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو احتیاطی تدابیر اور انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔ چودہ سے سترہ جولائی تک نیا سسٹم سندھ بھر میں موسلا دھار بارش برسائےگا۔
کراچی ، حیدرآباد سکھر سمیت دیگر شہروں میں اربن فلڈنگ کے خدشات ہیں۔ پی ڈی ایم اے نے شہریوں کو دوران بارش گھروں میں رہنے کی ہدایت کردی۔
14جولائی کو ہوا کا کم دباؤ پوری شدت سے سندھ میں داخل ہوگا، کراچی سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے، 14 سے 17جولائی کے دوران تیز بارشیں اور نشیبی علاقے زیر آب آنے کا امکان ہے۔
