Urdu
پاکستان تازہ ترین

کراچی میں سورج آگ برسانے لگا، پارہ 41 کا ہندسہ چھو گیا

کراچی میں سورج آگ برسانے لگا، پارہ 41 ڈگری سے تجاوز کرگیا ۔ سمندری ہوائوں کی بندش نے گرمی کی شدت مزید بڑھا دی ۔ بائیس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی گرم ہوائوں نے جلتی پر تیل کا کام کیا ۔ کئی علاقوں بجلی کی بندش نے لوگوں کا جینا محال کردیا ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پندرہ مئی تک گرمی کی حالیہ لہر برقرار رہے گی، دن کے اوقات میں پارہ بیالیس ڈگری تک رہے گا ۔ رات کے وقت بھی درجہ حرارت اٹھائیس ڈگری تک پہنچے گا ، سمندری ہوائیں بھی معطل رہینگی ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی حالیہ لہر بالائی اور زیریں سندھ سمیت بلوچستان کے میدانی علاقوں میں قہر برسا رہی ہے، زیریں بلوچستان اور بالائی سندھ کے علاقوں میں پارہ اڑتالیس ڈگری جبکہ زیریں سندھ میں چوالیس ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے۔شدید گرمی میں کئی علاقوں میں بجلی کی طویل بندش نے بھی لوگوں کی اذیت میں اضافہ کررکھا ہے۔

Related posts

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر226روپے سے تجاوز کرگیا

ibrahim ibrahim

شہر قائد میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹے تک پہنچ گیا

Hassam alam

سندھ اسمبلی:تجاوزات کے معاملے پر قانون سازی کے لیے قرارداد منظور

ibrahim ibrahim

Leave a Comment