Urdu
پاکستان تازہ ترین

کراچی کے مختلف علاقوں میں آندھی اور بارش

کراچی کے مختلف علاقوں میں آندھی اور بارش بھی ہوئی ہے جبکہ گرد آلود ہوائیں بھی چلیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شاہراہ فیصل پر کالی گھٹائیں اور ایئرپورٹ پر بھی شمال مشرق سے تیز ہوائیں چلیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کی زیادہ سے زیادہ رفتار 70 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی جبکہ ملیر، شاہ فیصل کالونی، گلشن اقبال، گلستان جوہر میں بھی تیز ہوائیں چلنا شروع ہوگئیں۔ ناظم آباد اورنگی میں بھی گرد آلود تیز ہوائیں چلنے لگیں۔ ملیر، ایئرپورٹ، نیشنل ہائی وے، گلشن حدید، گلستان جوہر اور راشد منہاس روڈ پر بارش بھی ہوئی ہے۔

Related posts

سب سے بڑی سیاسی جماعت اور سلامتی کے ادارے کے درمیان تفریق تباہ کن ہے، فواد چوہدری

Nehal qavi

بابر غوری 12 جولائی تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

ibrahim ibrahim

پی ڈی ایم اجلاس طلب،نواز شریف معاشی ٹیم سے مایوس

ibrahim ibrahim

Leave a Comment