Urdu
پاکستان تازہ ترین

کراچی میں تین دن کی ہیٹ ویو کا امکان

محکمہ موسمیات نے کراچی کے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئےکہا ہے کہ آج درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، چیف میٹرو لوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی تین روز مختصر ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہے گا، اس دوران موسم گرم، کبھی بہت گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

کراچی کو ایک مرتبہ پھرگرمی کی شدید لہر کا سامنا ہے، محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آج شہر میں سمندری ہوائیں بندرہیں گی اور درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 41 تک پہنچنے کا امکان ہے۔ دن کے اوقات میں سمندری ہوائیں معطل رہیں گی۔انہوں نے مزید بتایا کہ رمضان کے پہلے ہفتے میں کراچی کا درجۂ حرارت 34 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ 8 اپریل کے بعد گرمی کی شدت میں ایک بار پھر اضافے کا امکان ہے۔

Related posts

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 10 افراد جاں بحق

Hassam alam

لائیو شو کے دوران بچے کی انٹری، ویڈیو وائرل ہوگئی

Hassam alam

جرگے کا فیصلہ دین الہیٰ سے بڑا نہیں، سپریم کورٹ

Hassam alam

Leave a Comment