مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے، قابض فوج نے 2 کشمیریوں کو شہید کردیا، دو روز میں شہدا کی تعداد 4 ہوگئی۔
کشمیری میڈیا کے مطابق بھارتی فوج نے 2 کشمیری نوجوانوں کو کلگام میں گھر گھر آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے شہید کیا۔ شہدا کا قصور چادر اور چار دیواری کی خلاف ورزی کی مزاحمت کرنا تھا۔
بھارتی فوج نے پیر کے روز کلگام اور طرابجی میں فائرنگ کرکے کشمیریوں کو شہید کیا تھا۔