Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

ہماری حکومت کی وجہ سے مسئلہ کشمیر دنیا کے سامنے آیا، شہریار آفریدی

اسلام آباد: کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ آج کے دن دنیا بھر میں پاکستانی و کشمیری یوم سیاہ منا کر بھارت کے خلاف بڑا ریفرنڈم کرتے ہیں۔ حکومت پاکستان کی پالیسیوں کی بدولت مسئلہ کشمیر کی حقیقت دنیا کے سامنے عیاں ہونا شروع ہو چکی ہے ۔

شہریار آفریدی نے حریت رہنماؤں کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے سازش اور منافقت سے کام لیکر غالب مسلم اکثریت کی ریاست جموں و کشمیر پر غاصبانہ تسلط اور قبضہ جمالیا تھا۔کشمیر کی غالب اکثریت کو اقلیت میں بدلنے اور جذبہ آزادی کو کچلنے کیلئے سامراجی ہتھکنڈوں کا ایک لامتناہی سلسلہ گزشتہ کئی دہائیوں سے جاری ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ 5 اگست 2019 کے بعد مودی سرکار کا ایک بڑے اور انسانیت سوز فیصلے نے خطے کے امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔مودی کی انسانیت سوز پالیسیوں اوربین الاقوامی سطح پر جو بھارت مخالف رائے دیکھی جا رہی ہے اس سے نظر آ رہا ہےکہ بھارت جلد ٹکڑے ٹکرے ہوگا۔

کل جماعتی کانفرنس کے کنویئر محمد فاروق رامانی نے کہا ہے کہ پاکستان کی کشمیر کے حوالے سے پالیسیوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ جس طرح پاکستان نے کشمیریوں کے موقف کو بیان کیا لائق تحسین ہے۔27 اکتوبر ریاست جموں کشمیر کی تاریخ کا انتہائی اہمیت کا دن رکھتا ہے جسے پاکستانی و کشمیری دنیا بھر میں یوم سیاہ کے طورپر مناتے ہیں۔

سید ایاز نقشبندی کنوینر میر واعظ عمر فاروق کے کا کہنا تھا بھارتی فوج کشمیری نوجوانوں کا نا حق قتل کیا جا رہا ہے۔ شیخ عبدالمتین چیئرمین مسرت عالم بٹ کے کنوینر نے کہا کہ ہم ایک عظیم کشمیری کو آج کے دن مسرت عالم کی کاوشوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہوں گا انہوں نے بھارت کی نیندیں حرام کی ہوئی تھی کشمیری کی تحریک آزادی میں قربانیاں دے رہے ہیں لائق تحسین ہے۔

Related posts

کراچی یونیورسٹی دھماکے کی تحقیقات کیلئے ٹیم تشکیل دے دی گئی

Hassam alam

مدینہ منورہ خواتین کیلئے محفوظ ترین شہر قرار

Rauf ansari

سعودیہ سمیت خلیجی ممالک میں کل پہلا روزہ ہوگا

Rauf ansari

Leave a Comment