Urdu
تازہ ترین کاروبار

ملکی معاشی حالات تشویشناک ہیں،تاجر برادری

کراچی: ملک کی بگڑتی معاشی اور سیاسی صورتحال کے باعث کراچی چیمبر نےتمام سیاسی جماعتوں کومذاکرات کی دعوت دیدی۔زبیر موتی والا کہتے ہیں ملکی معاشی حالات تشویشناک ہیں۔ اسوقت چارٹرڈ آف اکانومی کی ضرورت ہے۔عقیل کریم ڈھیڈی نے ڈالر کو دو ہفتے تک 191 روہے پر فکس ریٹ کرنے کا مطالبہ کردیا۔

کراچی چیمبر میں منعقدہ کانفرنس کے موقع پرزبیر موتی والا نے کہا ملکی معاشی حالات تشویشناک ہیں اپوزیشن اورحکومت کو میثاق معیشت پرمذاکرات کی دعوت دیتے ہیں۔ معروف صنعتکارعقیل کریم ڈھیڈی نے کہا مسئلہ ڈالر کا ہے، دو ہفتے کے لئے ڈالر کو فکس کردیا جائے۔

صدر کراچی چیمبر ادریس میمن کہا کہ چھوٹے دکانداروں پر بجلی کے بلوں میں فکس ٹیکس عائد کیاگیا جو سراسر غلط ہے حکومت سے اس معاملے پر بات چیت چل رہی ہے۔

کراچی چیمبر نے گورنر اسٹیٹ بینک کی تعیناتی اورڈالر 191 روپے پر فکس کرنے کا مطالبہ کیا۔پاکستان کو سری لنکا سے ناجوڑا جائے تاہم حکومت نے ہنگامی بنیادوں پر فیصلے نہیں کئے تو انڈسٹریز بند ہو جائیں گی اور بے روزگاری کا طوفان آئے گا جو سب کو بہہ کر لے جائے گا۔

Related posts

بل گیٹس نے کورونا وبا سے متعلق ایک اور خطرناک پیشگوئی کردی

Hassam alam

پیپز پارٹی سندھ میں مودی سے زیادہ خطرناک ہے،مصطفیٰ کمال

ibrahim ibrahim

بجلی کی قیمت میں 4 روپے 33 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان

Hassam alam

Leave a Comment