Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

کے الیکٹرک کی جانب سے فائبر آپٹک وائر کو کاٹنا افسوس ناک عمل ہے، خالد آرائیں

کراچی: چیئرمین کیبل ایسوسی آف پاکستان خالد آرائیں کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کی جانب سے فائبر آپٹک وائر کو کاٹنا افسوس ناک عمل ہے۔

کے الیکٹرک کیبل آپریٹرز اور ٹیلی کام آپریٹرز کے اثاثوں کو نقصان پہنچانے کی وجہ سے ٹی وی چینلز کی بندش سے عوام کو حالات حاضرہ سے باخبر رکھنے اور انٹر نیٹ بند ہونےکےباعث کارپوریٹ سیکٹرز،بینکوں،سرکاری اداروں،انڈسٹری کی کاروباری ضروریات پوری کرنے میں ہمیں مشکلات پیش آرہی ہیں۔

انہوں نے کہا کے الیکٹرک پچھلے پندرہ دنوں سے وائرز کو بے رحمی سے کاٹ رہا ہے،کیپ اور پی اے ٹی اے پی اے نے کئی بار یہ معاملہ کے الیکٹرک حکام کے آگے اٹھایا لیکن کے الیکٹرک اس معاملے پر ذمہ داری نہیں دیکھا رہا،ماضی میں کے الیکٹرک انتظامیہ کی کمشنر کراچی کی موجودگی میں یقین دہانی کے باوجود ہماری فائبر وائرز کو کاٹنے کا عمل جاری رکھا اگر کے الیکٹرک اپنی روش سے باز نہ آیا تو کیپ اور پاٹاپا کے عہدریداران تیرہ دسمبر کو اپنے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

خالد آرائیں کا مزید کہنا تھا کہ کیپ اور پاٹاپا کے عہدیداران نے وزیر اعظم،گورنر و وزیر اعلی سندھ،چئیرمین پیمرا،چئیرمین پی ٹی اے،وزارت آئی ٹی،ایڈمنسٹریٹر و کمشنر کراچی سے اپیل کی کہ کے الیکٹرک حکام کو ہدایت کریں کہ وہ فوری طور پر کراچی میں کیبل ٹی وی اور ٹیلی کام سروسز میں خلل ڈالنا بند کریں،اور ہم نے کے الیکٹرک چیف سے درخواست کی ہے کہ ایریل کینلز سے زیر زمین نیٹ ورک منتقل کرنے اورکے ٹی سی سی پروجیکٹ مکمل ہونے تک کیبل وائرکاٹنے کا عمل روکا جائے،اور حکام کو ہدایت دی جائے کہ اب مزید کیبل نہ کاٹےجائیں ۔

Related posts

پڑوسی کہکشاں میں نایاب بلیک ہول دریافت

Hassam alam

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

Hassam alam

سانحہ مری، جاں بحق افراد کے ورثا کی مالی معاونت کا فیصلہ

Hassaan Akif

Leave a Comment