Urdu
پاکستان تازہ ترین

کلبھوشن قومی ایشو ہے اس پر سیاست نہ کی جائے،اٹارنی جنرل

اسلام آباد: اٹارنی جنرل نے اپوزیشن سے درخواست کی ہے کہ کلبھوشن قومی ایشو ہے اس پر سیاست نہ کی جائے۔ میڈیا سے گفتگو میں اٹارنی جنرل نے کہا کہ پاکستان کو تنہا کرنے کا بھارتی ڈیزائن ناکام ہوا ہے۔

اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے کہا کہ پاکستان کو تنہا کرنے کا بھارتی ڈیزائن ناکام ہوا ہے، بھارت پاکستان کو دوبارہ عالمی عدالت انصاف اور سلامتی کونسل لیکر جانا چاہتا تھا،بھارت کی پاکستان پر پابندیاں عائد کرانے کی کوشش سبوتاژ ہوگئی۔

اٹارنی جنرل خالد جاوید خان کا مزید کہنا تھا کہ کلبھوشن پاکستانیوں کا قاتل اور بھارتی جاسوس ہے، عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے مطابق قانون سازی کی گئی،اپوزیشن چائے تو تفصیلی بریفننگ دینے کو تیار ہیں،اسلام آباد ہائیکورٹ میں کارروائی بھی اسی قانون کے تحت ہو رہی ہے۔

Related posts

قومی صحت کارڈ پر بلاوجہ تنقید سمجھ سے بالاتر ہے، ڈاکٹر یاسمین راشد

Rauf ansari

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بدھ کو دوپہر 12 بجے ہوگا، فواد چوہدری

Rauf ansari

کورونا وائرس کے باعث مزید 29 افراد انتقال کرگئے

Rauf ansari

Leave a Comment