Urdu
پاکستان تازہ ترین

چین مختلف شعبوں میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا،خالد منصور

اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سی پیک خالد منصور نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے دوسرے مرحلے میں چین سات مختلف شعبوں میں اربوں ڈالر کی مزید سرمایہ کاری کرے گا۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چینی سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے سی پیک اتھارٹی میں ون ونڈو آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔ سی پیک اتھارٹی چینی سرمایہ کاروں کے تحفظات دور کرے گی۔

چین پاکستان اقتصادی راہداری فیز ٹو کے تحت چین سات شعبوں میں اربوں ڈالر کی مزید سرمایہ کاری کرے گا۔ سی پیک اتھارٹی میں ون ونڈو آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔ چینی کمپنیوں نے گوادر میں ساڑھے چار ارب ڈالر سے میٹلز کی ایکسپورٹ کیلئے پلانٹ سمیت پیپر اور اسٹیل کی ری سائیکلنگ پلانٹ لگانے کی حامی بھری ہے۔

خالد منصور کا کہنا تھا کہ سی پیک کی کچھ منصوبے تاخیر کا شکار ہوئے تاہم وزیراعظم عمران خان نے دورہ چین میں چینی قیادت اور سرمایہ کاروں کو اعتماد میں لیا۔ چینی قیادت نے پاور پروجیکٹ اور ریلوے کے ایم ایل ون منصوبے کیلئے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے جبکہ زراعت اور ٹیکسٹائل کے شعبے میں بھی چینی سرمایہ کاری پاکستان کا رخ کرے گی۔

خالد منصور کے مطابق حالیہ دورہ چین کے دوران چینی قیادت سے زراعت سے متعلق انتہائی اہم اجلاس ہوئے۔ چینی کمپنیاں کراچی پورٹ پر ایل این جی اسٹوریج پلانٹ کی تعمیر سمیت ٹیکسٹائل کے شعبے میں ویلیو ایڈیشن کیلئے پچیس کروڑ ڈالرز کی سرمایہ کاری کی خواہاں ہیں۔

Related posts

آصف زرداری کی قومی اداروں کیخلاف نفرت انگیز مہم چلانے کی پر زور مذمت

Hassam alam

کاروباری ہفتے کا دوسرا روز، 100 انڈیکس میں 257 پوائنٹس کی کمی

Hassaan Akif

کار ایم نائن لنک روڈ پر سیلابی ریلے میں بہہ گئی، میاں، بیوی اور چار بچے لاپتہ

Nehal qavi

Leave a Comment