Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

کینیڈا، خالصتان ریفرنڈم کیلئے ووٹنگ کل اتوار 18 ستمبر کو ہو گی

کینیڈا میں خالصتان ریفرنڈم کے لیئے ووٹنگ کل اتوار 18 ستمبر کو ہو گی۔ ریفرنڈم سے پہلے ہی کینیڈا کا ماحول کشیدہ۔

ریفرنڈم کو ناکام بنانے کے لیے بھارتی حکومت کی تمام کوششیں ناکام ہوگئیں، ریفرنڈم کو کامیاب ہوتا دیکھ کر بھارتی حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی۔ ٹورنٹو میں خالصتان ریفرنڈم کے پوسٹر پھاڑنے کے الزام میں کینیڈین پولیس نے ایک بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا۔ ایک مندر پر خالصتان زندہ باد کے نعرے لکھنے والے کو گرفتار کرنے کا مطالبہ بھارتی حکومت کی جانب سے سامنے آیا ہے۔

کونسل فار خالصتان کے صدر بخشیش سنگھ سندھو کا کہنا ہے کہ کینیڈا میں ہونے والے خالصتان ریفرنڈم سے بھارتی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کینیڈا میں ایک ملین سے زائد سکھ آباد ہیں جن کے مطالبے پر ٹورنٹو میں خالصتان ریفرنڈم کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

کینیڈا میں خالصتان ریفرنڈم کیلئے 18 ستمبر اتوار کو ووٹنگ ہوگی، اس سے قبل برطانیہ اور بعض دیگر ممالک میں یہ ریفرنڈم کرایا جاچکا ہے۔ خالصتان ریفرنڈم کا انعقاد “سکھ فار جسٹس” نامی تنظیم کی جانب سے کیا جارہا ہے جو بھارتی پنجاب اور ملحقہ ریاستوں کے اضلاع میں ایک نئی ریاست کے قیام کے لیے مہم چلا رہی ہے۔

Related posts

آج کراچی کے حالات چالیس سے پہلے سے زیادہ خطرناک ہیں

Hassam alam

وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا

Rauf ansari

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment