Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

وزیر دفاع خواجہ آصف نے عمران خان کو ملکی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دیدیا

آئی ایم ایف پرگروام کے خلاف سازش اور فوجی قیادت پر حملہ کا بھی الزام کہتے ہیں۔ عمران خان نے اپنے مفاد کیلئے ملکی مفادات کو داؤ پرلگایا اور کل سپہ سالار سے متعلق شک وشبہات پیدا کرنے کی بھی کوشش کی۔ وزیر دفاع نے عمران خان کے خلاف لمبی کارروائیوں کا بھی اعلان کیا۔

پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا آرمی چیف کی تعیناتی کے بیان پر وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے چیئرمین پی ٹی آئی کو نشانے پر رکھ لیا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان کا بیان شہدا کی توہین ہے۔ عدم اعتماد کے بعد سے عمران خان مسلسل مسلح افواج کو تنقید کرکے القابات دے رہے ہیں۔

خواجہ آصف نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے اپنے دور میں تقرریوں کو سیاست کا موضوع بنایا۔گزشتہ روز عمران خان نے کہا کہ وہ مرضی کےآرمی چیف آئیں گے تو ان کی غلطیوں پر پردہ ڈالیں گے۔ فوج سیاستدانوں کو تحفظ نہیں دے سکتی۔ سپہ سالار سے متعلق شک پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔ آرمی چیف کی تعیناتی میں تین ماہ ہیں، اسے موضوعِ بحث بنانا مناسب نہیں۔

وزیر دفاع نے بتایا کہ عمران خان کے خلاف آئندہ لمبی کارروائیاں شروع ہونے والی ہیں جو کہ قانونی پہلو دیکھ کر کی جائیں گی۔ ہمارے قانونی ماہرین اس کا جائزہ لے رہے ہیں۔ عمران کا فارن فنڈنگ کیس بہت سی مالی بے ضابطگیوں کو سامنے لایا ہے۔ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ ان کیلئے مسائل پیدا کرےگا۔

Related posts

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم 27 فروری کو اسلام آبادپہنچے گی

Rauf ansari

کورونا سے مزید20 افراد جاں بحق، مجموعی اموات28 ہزار 538 ہوگئیں

Rauf ansari

پلاننگ کے تحت مجھے تشدد کا نشانہ بنایا گیا، پرویزالٰہی

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment