Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

شہدا کیخلاف مہم چلانے والوں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ شہدا کے خلاف سوشل میڈیا مہم کا رخ بدلنے کیلئے شہباز گل کا بیان لایا گیا، قانون حرکت میں آگیا ہے، مہم چلانے والوں کیخلاف ایکشن لیا جائے گا۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے کے شہدا کے لیے جو زبان استعمال کی گئی وہ ناقابل برداشت ہے، جب قوم سوگوار تھی، تب پی ٹی آئی شہدا کے خلاف سوشل میڈیا مہم میں مصروف تھی۔

انہوں نے کہا کہ شہدا کے خلاف سوشل میڈیا پر پروپگینڈا مہم میں پی ٹی آئی کی مدد بھارت اور دیگر ممالک سے کی گئی، یہ پی ٹی آئی اوربھارت کا مشترکہ پراجیکٹ تھا، مہم میں پاکستان سے 529، بھارت سے 18 اور دیگر ممالک سے 33 اکاؤنٹس شامل تھے، بھارتی چینلز پر برملا کہا جاتا ہے عمران خان جو کام کررہا ہے وہ ہم کبھی نہیں کرسکتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا مہم کا رخ بدلنے کیلئے شہباز گل کا بیان لایا گیا، 6 دن تک تو عمران خان نے اس بیان پر کوئی تبصرہ نہیں کیا، پھر شہباز گل سے متعلق کہا گیا کہ انہیں مارا پیٹا گیا ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ قانون حرکت میں آگیا ہے، مہم چلانے والوں کیخلاف ایکشن لیا جائے گا، انہوں نے شہدا کے لواحقین کو دکھ پہنچایا ہے، اس طرح کی زبان استعمال کرنا کوئی محب وطن برداشت نہیں کرسکتا۔

وزیردفاع نے کہا کہ ہیلی کاپٹر حادثے کی انکوائری ہورہی ہے مگر وہ خراب موسم کے باعث ایک حادثہ تھا۔

Related posts

گورنرسندھ عمران اسماعیل سےایم کیوایم پاکستان کے 4 رکنی وفد کی ملاقات

Rauf ansari

کامن ویلتھ گیمزریسلنگ: پاکستان کے مزید دو میڈلز

Nehal qavi

پنجاب میں ڈینگی سے مزید 2 افراد دم توڑ گئے

Hassam alam

Leave a Comment