Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

کسی ملک کیخلاف جارحانہ عزائم نہں تاہم ملکی دفاع مزید مستحکم کریں گے، وزیر دفاع

وزیردفاع اور ڈی جی ڈیپو نے آئیڈیاز دفاعی نمائش کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کسی ملک کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتا تاہم ملکی دفاع کو مزید مستحکم کریں گے۔ پاکستان کی مسلح افواج پیشہ وارانہ طور پر مضبوط اور ہر قسم کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔

دفاعی نمائش “آئیڈیاز” 2022ء کی سافٹ لانچ تقریب اسلام آباد میں ہوئی۔ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن کے ڈی جی میجر جنرل محمد عارف ملک بھی تقریب میں شریک ہوئے۔ اس موقع پر خواجہ آصف نے اپنے خطاب میں کہا کہ آئیڈیاز دفاعی نمائش کی ترقی اور استحکام کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔ آئیدیاز دفاعی نمائش اور۔اشتراک کے حوالے سے دنیا کا مرکز و محور بن رہا ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کے کسی ملک کے خلاف کوئی جارحانہ عزائم نہیں، لیکن دفاع کو مزید مستحکم کرتے رہیں گے۔ پاکستان کی خود مختاری اور سالمیت کا ہر ممکن دفاع کیا جائے گا۔ پاکستانی مسلح افواج پیشہ وارانہ طور پر مضبوط اور ہر قسم کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میجر جنرل محمد عارف ملک نے کہا کہ آئیڈیاز دفاعی نمائش کا 75ویں یوم آزادی پر انعقاد کلیدی مسرت کا باعث ہے ۔ آئیڈیاز کا 15واں ایڈیشن 15 سے 18 نومبر 2022ء کو منعقد ہو گا۔ آئیڈیاز دفاعی نمائش میں 85 ممالک کی شرکت متوقع ہے۔ آئیڈیاز دفاعی نمائش میں پاکستان پوسٹ کی جانب سے 75ویں یوم آزادی پر آئیڈیاز دفاعی نمائش کے یادگاری ٹکٹ کا بھی اجراء کیا گیا۔ خصوصی طور پر اجراء کردہ ٹکٹ کا مرکزی خیال قومی ترانے سے “مرکز یقین” رکھا گیا ہے۔

Related posts

آصف زرداری اوروفاقی وزیرفواد چودھری کی نااہلی کی درخواستیں خارج

ibrahim ibrahim

وزراء کو تعریفی سرٹیفکیٹ دینا قوم کے ساتھ مذاق ہے، شیری رحمان

Hassam alam

امپورٹڈ حکومت معیشت کو سہارا نہیں دے سکے گی

Hassam alam

Leave a Comment