کراچی میں آج بھی ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری

کراچی میں آج بھی ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ کراچی کے مختلف علاقوں آئی آئی چندریگر روڈ، اورنگی ٹاؤن، ملیر، ایئر پورٹ، ماڈل کالونی، قائد آباد، کورنگی، کلفٹن، اولڈ سٹی ایریا، نارتھ کراچی، ناگن چورنگی، نارتھ ناظم آباد، سرجانی ٹاؤن اور دیگر علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش جاری ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں مطلع ابر آلود رہنے اور بارش کا امکان ہے، شہر کا کم سے کم درجۂ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More