Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

طورخم ٹرمینل کی تعمیر کے خلاف خوگہ خیل قبائل کا احتجاج، متعدد گرفتار

پشاور: خوگہ خیل قبائل کا طورخم ٹرمینل کی تعمیر کے خلاف احتجاج تیسرے روز بھی جاری ہے ۔ تاجر برادی نےمظاہرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرکےلنڈی کوتل بازار کو بند کردیا۔

خوگہ خیل قبائل کا طورخم ٹرمینل کی تعمیر کے خلاف احتجاج کا تیسرا دن بھی جاری ہے ۔ خوگہ خیل قبیلے کے سینکڑوں افراد کا لنڈی بازار میں احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع پر تاجر برادی نے مظاہرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے لنڈی کوتل بازار کو بند کردیا ۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ این ایل سی لیز معاہدے کی پاسداری کرے ۔ ان کا کہنا تھا کہ این ایل سی عملہ کو لیز معاہدہ کےپابند بنانے تک ٹرمینل کی تعمیراتی کام بند کریں گے۔ طورخم کے قریب میچنی چیک پوسٹ پر پولیس اور مظاہرین کےدرمیان ہاتھاپائی بھی ہوئی ۔

مظاہرین میچنی چیک پوسٹ پرپولیس کی ناکہ بندی عبور کرکے طورخم کی طرف روانہ ہو ئے اور پاک افغان شاہراہ کو بھی بند کر دی ۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مظاہرین پر لاتھی چارج کیا اور متعدد افراد کو حراست میں لے لیا ۔

Related posts

ملالہ یوسف زئی کا نکاح ہو گیا

Hassaan Akif

لاکھوں لوگوں کی چھتیں توڑنے سے انسانی المیہ جنم لے گا، سعید غنی

Hassaan Akif

بھارت کو روس سے ایس-400 ایئرڈیفنس میزائل سسٹم کی فراہمی شروع

Hassam alam

Leave a Comment