Urdu
پاکستان تازہ ترین

بجلی ٹیرف میں سات روپے نوے پیسے فی یونٹ اضافہ ہوگا،خرم دستگیر

اسلام آباد: وفاقی وزیر بجلی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ یکم جولائی سے نیپرا نے بجلی ٹیرف میں سات روپے نوے پیسے فی یونٹ اضافہ تجویز کیا ہے وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد اضافہ مرحلہ وار کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس کو وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے بتایا کہ نیپرا کی طرف سے تجویز کردہ بجلی ٹیرف میں اضافہ وزارت توانائی نے تین حصوں میں مرحلہ وار لاگو کرنے کی سفارش کی ہے جس پر حتمی فیصلہ وفاقی کابینہ کرے گی۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بجلی ٹیرف میں سبسڈی دینے کا فیصلہ ہونا بھی ابھی باقی ہے فروری 2021 سے بجلی ٹیرف میں اضافہ نہیں ہوا اس عرصے کے دوران ایندھن کی عالمی قیمتوں میں ہوشرُبا اضافہ ہوا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اتحادی حکومت کو 2013 والا توانائی بحران درپیش ہے تاہم امید ہے آئندہ چند ماہ میں بجلی کی صورتحال بہتر ہو جائے گی۔

Related posts

حجاب پر پابندی کے خلاف کیس: بھارتی سپریم کورٹ کا سماعت سے انکار

Hassam alam

اومی کرون کے کیسز میں اضافے کے باوجود اسکول بند نہیں ہوں گے

Hassam alam

کورہیڈ کوارٹر پشاور میں اعزازات دینے کی تقریب

Rauf ansari

Leave a Comment