Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

بجلی صارفین کا فیول ایڈجسٹمنٹ ختم نہیں بلکہ موخر کیا گیا ہے، خرم دستگیر

تین سو یونٹ تک کے بجلی صارفین کا فیول ایڈجسٹمنٹ ختم نہیں بلکہ موخر کیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر برائے توانائی خرم دستگیر خان کہتے ہیں اب بجلی درآمدی فیول کی بجائے مقامی ذرائع سے پیدا کرنے کے منصوبے لگائے جائیں گے تاکہ بجلی کی قیمتوں میں کمی لائی جاسکے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا کہ حکومت کم وسائل والے شہریوں کو ریلیف دینے کیلئے کوشاں ہے۔ ہم مالی حالات کو دیکھ کر پالیسی تشکیل دے رہے ہیں۔ بولے تین سو یونٹ تک والے گھریلو صارفین کا موخر کردہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ اکتوبر سے مارچ کے درمیان وصول کیا جائے گا۔

خرم دستگیر نے کہا کہ حکومت کوئلے، پانی اور شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں کو جلد مکمل کرے گی تاکہ بجلی کی قیمت کم ہوسکے۔ دیہی علاقوں اور سرکاری عمارتوں کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا۔ چھ سو میگاواٹ کا پہلا منصوبہ آج سرمایہ کاروں کو پیش کیا جائے گا اور کم بولی لگانے والے کو یہ منصوبہ ایوارڈ کیا جائے گا۔ وزیرتوانائی نے درآمدی فیول پر بجلی کے پیداواری کارخانے نہیں لگانے کا بھی اعلان کیا۔

Related posts

ستمبر اہم فیصلوں کا مہینہ ہے، شیخ رشید احمد

Hassam alam

وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کا اجلاس آج طلب کر لیا

ibrahim ibrahim

نوشکی اور پنجگور میں فورسز کا آپریشن،13دہشتگردہلاک

ibrahim ibrahim

Leave a Comment