Urdu
پاکستان تازہ ترین

کراچی گرین بس منصوبہ نواز شریف حکومت کا ہے،خورشید شاہ

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء سید خورشید احمد شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی گرین بس منصوبہ نواز شریف کے دور حکومت کا ہے جس کا کام نوی فیصد مکمل تھا پی ٹی آئی حکومت نے مہنگائی کے سوا کوئی منصوبہ دیا ہی نہیں نیب قوانین میں ترمیم نہیں نیب کو ختم کرنا چاہیے۔

رانی پور میں پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء سید خورشید احمد شاہ کی درگاہ غوثیہ دستگیر کے سجادہ نشین سید سورج دستگیر سے ان کے والد سید غلام غوث شاہ جیلانی کی وفات پر تعزیت کی تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ نیب کی وجہ سے ختم نہیں ہوئی بلکہ کرپشن بڑہی ہے سندھ سے زیادہ دوسرے صوبوں میں کرپشن ہے بس بدنام سندھ کو کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دوسرے صوبوں میں نیب گرفتاریاں نہیں کر رہی صرف سندھ کو نشانہ بنایا جارہا ہے پورا ملک مہنگائی کے لپیٹ میں ہے۔ مہنگائی نے عوام کی کمر ٹوڑ دی ہے پی ٹی آئی حکومت مکمل ناکام ہوئی ہے ملک کے اندر ہر روز دس ارب روپے کی کرپشن ہو رہی ہے جس میں حکمران ملوث ہیں۔ عمران خان نے کہا تھا کہ جب مہنگائی ہو تو سمجھ لینا کہ حکمران چور ہیں اور اب وہ خود فیصلہ کرے کہ کون چور ہیں سندھ حکومت میں تعلیم صحت پے بہت کام ہوا ہے بہت سی یونیورسٹیز قائم کی ہیں این آئی سی وی ڈی کا سندھ میں بڑا کردار ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے اپنے دور حکومت میں بڑی منصوبے دئی سیاستدانوں نے ملک کی خدمتِ کی ہے ہم نے روزگار دیا تھا جو اس حکومت نے چھینا ہے۔ سری لنکا کے شہری کی قتل کی مذمت کرتے ہیں اس کی تحقیقات ہونی چاہیے ایسے واقعات سے ملک کی بدنامی ہوئی ہے ۔

Related posts

وزیراعظم شہباز شریف سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات

Hassam alam

پاکستان اور برطانیہ میں بہترین دفاعی تعلقات پائے جاتے ہیں، آرمی چیف

Hassam alam

سپریم کورٹ نےمونال ریسٹورنٹ کو ڈی سیل کرنے کا حکم دیدیا

ibrahim ibrahim

Leave a Comment