Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

ساڑھے تین سال قبل ووٹ کی حرمت پر ڈاکہ ڈالا گیا، خواجہ آصف

سیالکوٹ: پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ محمد آصف نے کہا کہ ساڑھے تین سال قبل ووٹ کی حرمت پر ڈاکہ ڈالا گیا، اسکے نتائج پوری قوم بھگت رہی ہے، جنہوں نے ان کو اقتدار میں لانے کے لئے سرپرستی کی وہ بھی پچھتا رہے ہیں۔

سیالکوٹ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ محمد آصف نے کہا کہ اپوزیشن نے قاتل بجٹ اور اسٹیٹ بینک کے قوانین کو روندنے کی حکومتی کو شش کو روکنے کی کوشش کی ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہزاروں ارب کا ڈاکہ پاکستانی عوام پر ڈالا گیالوگ تماشہ دیکھتے رہے شائد حالات تبدیل ہو جائیں لیکن چند افراد اپنی ہٹ دھرمی کی وجہ سے چور دروازے اور آئین کی خلاف ورزی کر کے اقتدار میں آتے ہیں۔

انہوں نے کہا آج عمران خان ہمارا اس لئے حکمران ہے کہ ہم نے اپنی سابقہ اقدار کو پس پشت ڈال دیا۔ آج مذہب کے ساتھ کیا کچھ ہو رہا ہے سب کے سامنے ہے یہی نہیں رات کے اندھیروں میں ووٹ کی حرمت پر ڈاکہ ڈالا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا ستر سالہ تاریخ میں اتنے قرضے نہیں لئے گے جتنے ان ساڑھے تین سالوں میں لئے گے ہیں یہ کہتا تھا میں خودکشی کر لوں گا، اسکے لئے بھی غیرت کی ضرورت ہوتی ہے۔

خواجہ آصف نے کہاآج اسکی پارٹی فنڈ میں چار افراد کی ٹی ٹی سامنے آئی ہیں اربوں روپے دئے گے نیب اس سے پوچھے پیسے کہاں گئے۔

Related posts

تئیس مارچ صرف پریڈ والوں کا نہیں مارچ والوں کا بھی ہے، مولانافضل الرحمان

Hassaan Akif

ہم پاک برطانیہ تعلقات کے75 سال مکمل ہونے پر جشن منارہے ہیں

Hassam alam

میرے خلاف غلیظ زبان کے استعمال پر قانونی کارروائی میرا حق ہے، مراد سعید

Rauf ansari

Leave a Comment