Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین نیوز ہیڈلائن

خیبرپختونخوا بلدیاتی الیکشن، پولنگ کا عمل ختم، ووٹوں کی گنتی شروع

پشاور: خیبرپختونخوا میں بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے کے دوران پولنگ کا عمل ختم ہو گیا ہے جس کے بعد ووٹوں کی گنتی شروع ہو گئی ہے۔

خیبر پختونخوا کے 17 اضلاع میں بلدیاتی حکومتوں کے انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے پولنگ کا عمل ہو گیا ہے۔ جن اضلاع میں بلدیاتی انتخابات منعقد ہو رہے ہیں ان میں پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، مردان، صوابی، کوہاٹ، خیبر، مہمند، ہنگو، بنوں، کرک، لکی مروت، ڈیرہ اسمٰعیل خان، ہری پور، بونیر، ٹانک اور باجوڑ شامل ہیں۔

پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو کسی وقفے کے بغیر شام 5 بجے تک جاری رہا۔ صوبے کے قبائلی اضلاع کے عوام نے تاریخ میں پہلی بار اپنے بلدیاتی نمائندے منتخب کرنے کے لیے ووٹنگ میں حصہ لیا۔

Related posts

پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ محفوظ

ibrahim ibrahim

کراچی، کیمیکل فیکٹری کے ٹینک میں گر کر 4 مزدور جاں بحق

Hassaan Akif

جنوبی چین میں بارش کا 60 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

ibrahim ibrahim

Leave a Comment