پشاور: گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان نےمستعفی ہونے کا اعلان کردیا ہے۔ شاہ فرمان کا کہنا تھاکہ شہباز شریف کے وزیر اعظم بنتے ہی گورنر کا عہدہ چھوڑ دوں گا۔
عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان کا مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ۔ گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ شہباز شریف کے وزیراعظم بنتے ہی گورنر کا عہدہ چھوڑ دوں گا۔
گورنر شاہ فرمان نے کہا کہ شہباز شریف کو وزیراعظم کا پروٹوکول نہیں دے سکتا ہوں۔ شہباز شریف کے بطور وزیراعظم اعتماد کا ووٹ لینے والے دن اپنا استعفیٰ بھجوا دوں گا۔
