Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

خیبر پختونخوا کے ٹیچرز کا بنی گالہ میں احتجاج، مذاکرات ناکام

اسلام آباد: بنی گالہ میں کے پی کے سے تعلق رکھنے والے اساتذہ کا احتجاج جاری ہے۔ پی ٹی آئی قیادت اور مظاہرین کے درمیان دو مرتبہ مذاکرات ناکام ہو گئے۔

اساتذہ کا کہنا ہے کہ ہم لوگ کنٹریکٹ پر کام کر رہے ہیں۔ ہمیں کہا گیا تھا کہ 9 ماہ کی ٹرینگ کے بعد مستقل کیا جائے گا۔ ہم تیاری مکمل کر کے آئے ہیں کسی بھی صورت مطالبات منوائے بغیر نہیں جائیں گے۔ نوٹیفکیشن نہ ہونے تک دھرنا دیں گے۔

دوسری جانب ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ اساتذہ سے گزارش ہے کہ پرامن رہیں اور مذاکرات کا راستہ اپنائیں۔ روڈ بند ہونے سے مریضوں اور بنی گالہ کے رہائیشیوں کو مشکلات پیش آرہی ہیں۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس کو ہدایت کردی گئی ہے کہ کسی کو چیئرمین پی ٹی آئی کے گھر تک نہ پہنچنے دیا جائے۔ اسلام آباد پولیس شہر کی سکیورٹی پر کسی قسم کا ہرگز سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

Related posts

اسلام آباد اور راولپنڈی کے شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری

Hassam alam

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان

ibrahim ibrahim

شوکت ترین کی کال سے واضح ہوگیا ان کو ریاست کی کوئی پرواہ نہیں

Hassam alam

Leave a Comment