Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

کورنگی کاز وے کا راستہ عوام کے لیئے کھول دیا گیا

کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے۔ کورنگی کازوے کا راستہ عوام کے لئیے کھول دیا گیا ہے ،راستے بند ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔ چند منٹوں کا راستہ گھنٹوں میں تبدیل ہوگیا۔

کورنگی انڈسٹریل ایریا کا علاقہ جہاں کام کی غرض سے جانا عوام کے لئیے دس دن وبال جان بنا رہا جس کی وجہ بارش کے بعد ندی کا پانی سڑک سے گزر رہا تھا۔

دس دن تک کورنگی کازوے اور کراسنگ کا راستہ بند ہونے کی وجہ سے منٹوں کا سفر گھنٹوں پر طے ہونے لگا اور اس وقت کوئی ایسوسی ایشن عوام کی مشکل میں سامنے نہیں شاید خواب خرگوش کی مصروف ہوگی شہریوں کا کہنا ہے دس دن تک یہاں آنے جانے میں وقت اور پیڑول کی خوب بربادی ہوئی۔

کورنگی انڈسٹریل ایریا سے اربوں روپے کا ٹیکس ضرور لیا جاتا ہے اور ایک بہت بڑی ایسوسی ایشن بھی اس علاقے میں موجود ہونے کے باوجود بھی یہاں کام کرنے والوں کے لئیے کوئی سہولت دینے کو تیار نہیں شہریوں کا جانی نقصان ہو یا پھر مالی نقصان کوئی بھی ان کے نقصان کا نہیں سوچتا۔

Related posts

ڈالر مزید ایک روپے 64 پیسے مہنگا، 205 روپے 50 پیسے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

Hassam alam

پی ٹی آئی حکومت کے 3 سالہ دور احتساب کی مہم جانبدارانہ قرار، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل

Hassam alam

باغ جناح میں گندگی پھیلانے پر شہریوں کو جرمانے کا حکم

Hassam alam

Leave a Comment