Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

ڈی آئی خان: سٹی میئر انتخاب، پی ٹی آئی کے امیدوارعمر امین گنڈا پور کو برتری حاصل

ڈی آئی خان: ڈیرہ اسماعیل خان میں سٹی میئر کے ہونے والے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار عمر امین گنڈا پور کو غیر سرکاری وغیر حتمی نتائج کے تحت برتری حاصل ہے۔

دو سو چیانوے پولنگ اسٹیشنز میں سے 155 کے غیرحتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کے عمر امین خان 22688 ووٹ لے کر آگے ہیں۔ جمعیت العلمائے اسلام (ف) کے محمد کفیل احمد 14322 ووٹ لے کر دوسرے نمبر جبکہ پیپلزپارٹی کے فیصل کریم کنڈی 10302 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر ہیں۔

پشاور سٹی میئر کے الیکشن میں 6 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کے بعد بھی جمعیت العلمائے اسلام (ف) کے زبیر علی کو 63ہزار 418ووٹوں کی برتری حاصل ہے۔جبکہ مجموعی طور پر پی ٹی آئی کے رضوان بنگش نے51ہزار395ووٹ لے کر دوسرے پر رہے۔

تحصیل کونسل نوشہرہ کی ری پولنگ کےنتائج موصول ہورہے ہیں۔دوسواکتیس پولنگ اسٹیشنزکے غیر حتمی وغیر سرکاری نتائج کے مطابق وزیر دفاع پرویزخٹک کے صاحب زادے اسحاق خٹک اننچاس ہزار تین سودس ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔جمیعت علمائے اسلام ف کے حاکم علی خیل اکتالیس ہزار اکاون ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

صوبہ خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے انتخابات کے لیے پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک سیکورٹی کے سخت انتظامات کے ساتھ جاری رہی۔پشاور، نوشہرہ، مردان، کوہاٹ اور کرک سمیت 13 اضلاع میں بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے کے ضمنی انتخابات کے لیے ہونے والی پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔

Related posts

مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوجی اہلکار کی اپنے ہی ساتھیوں پر فائرنگ، 2 ہلاک

Hassam alam

توہین عدالت، عمران خان کو شو کاز نوٹس جاری

Nehal qavi

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 24 میں عمران خان کے کاغذات نامزدگی جمع

Hassam alam

Leave a Comment