Urdu
تازہ ترین کاروبار

ماہی گیروں نے کراچی پورٹ کا چینل بند کردیا ، کئی جہاز پھنس گئے

کراچی: ماہی گیروں نے کراچی پورٹ کا چینل بند کردیا ہے جس کی وجہ سے بحری جہازوں کی آمد و رفت معطل ہو کر رہ گئی ہے۔کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر محمد ادریس نے کہا کہ کل سے کراچی پورٹ کے راستے کو بلاک کردینے سے درآمدی، برآمدی سامان سے لدے کئی جہاز پھنس گئے ہیں۔

محمد ادریس نے کہا کہ کل سے کراچی پورٹ کے راستے کو بلاک کردینے سے درآمدی، برآمدی سامان سے لدے کئی جہاز پھنس گئے ہیں،تقریباً10 کے قریب جہاز جو کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہونے تھے وہ بندرگاہ کے حدود کے باہرکھڑے ہیں،اگرصورتحال شام تک اسی طرح برقرار رہی تو عین ممکن ہے کہ کئی جہاز پورٹ پر لنگرانداز ہوئے بناہی لوٹ جائیں گے جس سےتاجر برادری اور معیشت کو ناقابل تلافی نقصانات ہو گا۔

صدر کراچی چیمبر کا مزید کہنا تھا کہ وزیر برائے میری ٹائم افیئرز علی زیدی بگڑتی صورتحال کا فوری نوٹس لیں،بندرگاہ کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو فوری طور پرکلیئر کرکے بین الاقوامی تجارت کو بحال کیاجائے،معیشت پہلے ہی مشکلوں سے دوچار ہے، ملک اس صورتحال سے پیداہونے والے نقصانات کامتحمل نہیں ہوسکتا۔

Related posts

پی ڈی ایم اجلاس طلب،نواز شریف معاشی ٹیم سے مایوس

ibrahim ibrahim

شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ کو کیوں گرفتار کیا؟، سیکریٹری داخلہ اور آئی جی کی طلبی

Hassam alam

پی ٹی آئی نے سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل چیلنج کردیا

ibrahim ibrahim

Leave a Comment