Urdu
ابتک اسپیشل ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

بیگم کلثوم نواز کو دنیا سے رخصت ہوئے چار برس بیت گئے

تین بار ملک کی خاتون اول بننے کا اعزاز پانے والی سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی آج چوتھی برسی منائی جارہی ہے۔

مشرقی روایات کی علم بردار بیگم کلثوم نواز جنہیں دنیا سے رخصت ہوئے چار برس بیت گئےہیں۔ بیگم کلثوم نواز نے 1950 میں لاہور کے ایک کشمیری گھرانے میں جنم لیا، مشہور زمانہ گاما پہلوان ان کے نانا تھے۔ نوازشریف اور بیگم کلثوم نواز کی شادی 1971 میں ہوئی، وہ پاکستان کی پہلی خاتون ہیں جنہیں تین بارخاتون اول رہنے کا اعزاز ملا۔

بیگم کلثوم نواز اپنے شوہر نواز شریف کی زندگی، سیاست اور پارٹی کے اہم فیصلوں میں بھی بھرپور کردار ادا کرتی رہیں، وہ پرویز مشرف کے آمرانہ دورمیں سیاسی میدان میں ڈٹ کر کھڑی رہیں۔ اپوزیشن جماعتوں کو آمریت کیخلاف متحد کرنے پر ’’مادر جمہوریت‘‘ کا خطاب بھی دیا گیا۔ نواز شریف کی نااہلی کے بعد 2017 میں کلثوم نواز نے این اے 120 سےضمنی الیکشن بھی جیتا۔

بیگم کلثوم نواز کو اگست 2017 میں لندن کے ہارلے کلینک لے جایا گیا جہاں انہیں کینسر تشخیص کیا گیا، جون 2018 میں دل کا دورہ پڑنے پر انہیں اسی طبی مرکز میں دوبارہ داخل کرایا گیا، جہاں وہ وفات تک زیر علاج رہیں۔ مرحومہ تقریبا ایک سال 25 دن تک لندن میں زیر علاج رہیں اور بالآخر موت وحیات کے کشمکش کے بعد 11 ستمبر 2018 کو اس دنیا فانی سے کوچ کر گئیں۔

Related posts

پی ٹی آئی نے منحرف ارکان کے خلاف ریفرنس اسپیکر قومی اسمبلی کے پاس جمع کروا دیا

Zaib Ullah Khan

الیکشن کمشنر تحریک انصاف کے مخالف ہے، عمران خان

Zaib Ullah Khan

آسٹریلین لیجنڈری اسپنر شین وارن دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

Rauf ansari

Leave a Comment