Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

آرمی چیف سے کرغزستان کے وزیرخارجہ کی ملاقات

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کرغزستان کے وزیر خارجہ نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سےکرغزستان کے وزیر خارجہ رسلان قازاکبایف نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر غور کیا گیا ۔ خطے میں امن و سلامتی کے لیے کوششوں سمیت دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اعادہ کیا گیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق او آئی سی کے وزرائے خارجہ کی 48ویں کونسل کے اجلاس کے حوالے سے آرمی چیف نے گفتگو کی ۔ انہوں نے او آئی سی کوافغانستان کی سنگین انسانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ایم فریق قرار دیا۔کرغزستان کے وزیر خارجہ نے علاقائی استحکام میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔

Related posts

دنیا کی لمبی ترین گاڑی میں ہیلی پیڈ بھی شامل

Hassam alam

کراچی میں نئے سال کے آغاز پر ہوائی فائرنگ سے ایک بچہ جاں بحق, 16 افراد زخمی

Hassam alam

عمران نیازی کی تقاریر پر پابندی لگائی جائے، شہباز شریف

Rauf ansari

Leave a Comment