Urdu
پاکستان تازہ ترین

لاہور:پرانی انارکلی میں دھماکا،2ہلاک،12افراد زخمی

لاہور کے علاقے انار کلی بازار میں دھماکے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد دو ہوگئی۔ اکتیس سالہ رمضان اور نو سالہ بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے جبکہ زخمی ہونے والے بیس افراد ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ایم ایس میو ہسپتال کے مطابق اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی جبکہ پانچ مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

ڈپٹی کمشنر لاہور عمر چھٹہ کے مطابق نیوانارکلی پان منڈی میں دھماکے سے تین افراد جاں بحق جبکہ بیس زخمی ہوئے ہیں۔ دھماکے سے چھ موٹرسائیکلیں تباہ،اردگرد کی دکانیں متاثر،گاڑیوں میں بھی آگ لگی۔ دوسری جانب پولیس کو شبہ ہے کہ دھماکہ موٹرسائیکل کے ذریعے کیا گیا۔

سکیورٹی فورسزنےعلاقےکوگھیرےمیں لےلیا ہے،پولیس اورریسکیو1122کی ٹیمیں دھماکےکی جگہ پرموجود ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکاانارکلی دھماکےکےواقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سےرپورٹ طلب کرلی ہے۔

Related posts

سوئی سدرن نے سندھ اور بلوچستان کی صنعتوں کو گیس کی فراہمی معطل کردی

Rauf ansari

جسٹس عمرعطا بندیال 2 فروری کو چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھائیں گے

Hassam alam

درہ آدم خیل میں ہزاروں مشتعل افراد کا پولنگ اسٹیشن پر حملہ، کرک میں ایک جاں بحق

Rauf ansari

Leave a Comment