Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

لاہورایکسپو سینٹر میں قائم ویکسینیشن سینٹر کو تالے لگا دئیے گئے

لاہور: لاہور ایکسپوسینٹر میں قائم عارضی اسپتال اور ویکسینیشن سینٹر کو تالے لگا دئیے گئے ہیں ۔ جس کی وجہ سے شہری ویکسین لگوانے کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق ایکسپو انتظامیہ نے گیٹ کو تالے لگا دیے اور ویکسین کے عملہ کو بھی یرغمال بنا لیا۔ڈی ایم ایس ایکسپو کرونا فیڈ ہسپتال ڈاکٹر بلاول حسین کا کہنا تھا کہ ہم لوگ اندر کام کررہے ہیں مگر ایکسپو انتظامیہ نے تالا لگا دیا اور لوگوں کو اندر بھی جانے نہیں دیا جا رہا۔

محکمہ صحت کے ملازمین کا کہنا ہے کہ انہیں ایکسپور سینٹر کی بندش کے بارے میں آگاہ نہیں کیا گیا۔ بغیر نوٹیفکیشن کہ ایکسپو انتظامیہ نے تالے لگا دیے گئے ہیں اور کسی بھی مریض کو اندر جانے کی اجازت نہیں دی جارہی۔

دوسری طرف ضلعی انتظامیہ نے ویکسین کے عمل کو بھی روک دیا اور بینر آویزاں کردیے کے ویکسین ہسپتال سے لگوائیں،جبکہ کورونا کے ٹیسٹ اور ویکسینیشن کروانے آئے شہری ذلیل ہوتے رہے۔

Related posts

پی ایم سی کا کالا قانون ختم ہوگیا، عبدالقادر پٹیل

ibrahim ibrahim

افغانستان کی تباہ کن بولنگ، سری لنکا 105 رنز پر ڈھیر

Hassam alam

تحریک عدم اعتماد جلد ایوان پیش کی جائےگی، احسن اقبال

Rauf ansari

Leave a Comment