صوبائی دارالحکومت لاہور میں آتشزدگی کا ایک اور بڑا واقعہ، پیس شاپنگ مال میں رات گئے لگنے والی آگ سے کروڑوں کا سامان جل کر راکھ بن گیا۔ریسکیو ٹیموں نے سات گھنٹے بعد آگ پر قابو پایا۔دوسری جانب وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔
لاہور کا ایک اور بڑا شاپنگ مال آگ کی نذر ہو گیا، گلبرگ کے علاقہ میں حفیظ سنٹر کے عقب میں موجود پیس شاپنگ پلازے میں لگنے والی آگ نے تباہی مچا دی۔شاپنگ پلازے میں آگ کی اطلاع ریسکیو حکام کو رات 12:45 پر دی گئ، جس کے مطابق آگ پلازہ کی دوسری منزل پر لگی تھی مگر دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پورے پلازے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، اور چار سو کے قریب دوکانوں میں کروڑوں کا سامان راک کا ڈھیڑ بن گیا۔
ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر سات گھنٹے طویل آپریشن کے بعد 20 سے زائد واٹر باوزرز اور ساٹھ سے زائد ریسکیورز کی مدد سے آگ پر قابو پایا۔دوسری جانب متاثرہ دکانداروں نے پلازہ انتظامیہ کے خلاف مناسب انتظامات نہ کروانے پر احتجاج بھی کیاجبکہ ریسکیو آپریشن میں رکاوڑ بننے والے سکیورٹی گارڈ اور ملازم کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔
