Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین جرائم

لاہور پولیس شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کرنے میں ناکام

لاہور :لاہور پولیس شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کرنے میں ناکام ہوگئی۔ لاہور میں گزشتہ گیارہ ماہ میں قتل، ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا۔

لاہور پولیس کی کارکردگی بہتر ہونے کے بجائے مزید خراب ہو گئی ۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق مختلف واقعات میں تین سو بانوے شہری قتل ہوئے۔ جبکہ ڈکیتی وارداتوں کے دوران مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے اٹھائیس افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

لاہور پولیس شہریوں کی املاک اور سواریوں کی بھی حفاظت نہ کر سکی ۔گیارہ ماہ کے دوران چوری کی ساڑھے گیارہ ہزار وارداتیں ریکارڈ ہوئیں ۔ کار ، موٹرسائیکل اور موبائل چھیننے کے بارہ ہزار سے زائد واقعات ہوئے۔دوسری جانب متعدد ایسی وارداتیں بھی ہیں جو پولیس میں رپورٹ ہی نہیں ہو سکیں ۔

Related posts

آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

Hassam alam

ڈی آئی خان: دھماکہ، آرمی کوئیک ری ایکشن فورس کا فائرنگ کا تبادلہ، 2 دہشتگرد ہلاک

Hassam alam

سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی شروع

Rauf ansari

Leave a Comment