Urdu
تازہ ترین جرائم

لاہور پولیس نے تیرہ اشتہاریوں سمیت 87 ملزمان کوگرفتار کر لیا

لاہور پولیس نے مختلف کارروائیوں میں تیرہ اشتہاریوں سمیت 87ملزمان کوگرفتار کر لیا

لاہور : لاہور میں سی آئی اے پولیس نے مختلف کارروائیوں میں تیرہ اشتہاریوں سمیت بیس گینگز کے 87ملزمان کوگرفتار کر لیا ہے ، جبکہ پولیس کی جانب سے دیگر جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کی کوششیں بھی جاری ہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شہزادہ سلطان نے بتایا کہ سی آئی اے پولیس نے مختلف گینگز کے ستاسی ملزمان کو گرفتار کر کے 7کروڑ32لاکھ سے زائد نقدی،54 تولے زیورات اور موٹرسائیکلیں برآمد کرلی ہیں۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشنز کا کہنا تھا کہ غیر ملکی فرنچائزز پر ڈکیتی کی وارداتیں کرنیوالے نیری گینگ کے 5ملزمان بھی گرفتار کر لئے۔ ملزمان فرنچائزز پر شہریوں سے نقدی،زیورات، موبائل فونز اور دیگر قیمتی اشیاء چھین کر فرار ہو جاتے تھے۔ بینک اور دکانوں پر ڈکیتی کی وارداتیں کرنیوالے سجن گینگ کے 9ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی شہزادہ سلطان نے مزید کہا کہ شہر میں ہونے والی دیگر وارداتوں میں ملوث ملزمان کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

Related posts

سوات اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے

Hassaan Akif

لاہور ائیرپورٹ پر پی آئی اے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا

Hassam alam

سائبر حملوں میں بھارتی، روسی اور ایرانی ہیکرز شامل ہیں، وفاقی وزیر برائے آئی ٹی

Hassaan Akif

Leave a Comment