لاہور: دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور دوبارہ پہلے نمبر پرآگیا۔ آج لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس دو سو اکیاسی تک جا پہنچا۔
دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور دوبارہ پہلے نمبر پر آگیا۔لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 281تک جاپہنچا جبکہ دوسرے نمبر پر بھارت کا شہر دہلی رہا جس کا ایئر کوالٹی انڈیکس 221ریکارڈ کیاگیا ۔
آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر بنگلہ دیش کا شہر ڈھاکہ جس کا ایئر کوالٹی انڈیکس 209رہا جبکہ چوتھے نمبر پر افغانستان کا شہر کابل، ایئر کوالٹی انڈیکس 198ریکارڈ کیا گیا ۔
