Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین جرائم

لکی مروت، قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کامیاب آپریشن، چار دہشتگرد ہلاک

لکی مروت میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا ایک اور کامیاب آپریشن چار دہشتگرد ہلاک۔ مرنے والے دہشتگردوں سے خودکار ہتھیار برآمد۔

تفصیلات کے مطابق لکی مروت کے تھانہ نورنگ میں تختی خیل کے علاقے میں کالعدم تنظیم کے کاروندوں کی موجودگی کی اطلاع پر کاررائی کی گئی۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر آپریشن کیا۔ دوران آپریشن دہشتگردوں نے فائرنگ شروع کر دی جوابی فائرنگ میں چار دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ مرنے والے دہشتگردوں سے خود کار ہتھیار برآمد کیئے گئے۔

ڈی پی او لکی مروت کا کہنا ہے ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے،علاقے میں و امان کی فضا قائم رکھنے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

Related posts

قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس طلب، عسکری حکام بریفنگ دینگے

Rauf ansari

آرمی چیف کی کیپٹن سعد اور لانس نائیک کی نماز جنازہ میں شرکت

Rauf ansari

سپریم کورٹ نےآرڈیننس کے اجراء کو آئین سے انحراف قرار دیدیا

Rauf ansari

Leave a Comment