Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

جاگیردار اور وڈیرے ملکی وسائل پر سانپ بن کر بیٹھے ہیں، سراج الحق

لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہےکہ جمہوریت کی دعویدار حکمران جماعتوں نے ملک میں بلدیاتی اداروں کومضبوط نہیں ہونے دیا۔حکمران اشرافیہ اقتدار کی نچلی سطح پر منتقلی نہیں چاہتی ہے۔جاگیردار اور وڈیرے ملک کے وسائل پر سانپ بن کر بیٹھے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ساڑھے تین سالوں میں ادارے تباہ جبکہ معیشت کا بیڑہ غرق ہوگیا۔سیاسی جماعتوں نے وقت بے وقت بلدیاتی اداروں کومختلف تجربات کی بھینٹ چڑھایا۔سول حکومتیں برائے نام بلدیاتی ادارے چاہتی ہیں۔پی ٹی آئی نےاقتدار میں آتےسب سے پہلےبلدیاتی نظام کاگلا گھونٹا۔

ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی مسلسل مضبوط بلدیاتی نظام کے قیام کامطالبہ کررہی ہے۔ چاہتے ہیں شفاف الیکشن اورحکومتی مشینری کی مداخلت کےبغیر بلدیاتی نمائندوں کا انتخاب ہو۔ مغرب نے بلدیات کا مضبوط نظام قائم کرکے ترقی کو ممکن بنایا۔ عوام آزمائی ہوئی جماعتوں، وڈیروں اور کرپٹ سرمایہ داروں کو مسترد کریں۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ گوادر میں لوگ ایک ماہ سے مطالبات کی منظوری کیلئےسڑک پر بیٹھےہیں۔ غربت، بےروزگاری اورمہنگائی گھر گھر ناچ رہی ہے، مگر حکمران اشرافیہ ٹس سے مس نہیں ہو رہی۔

Related posts

نئےسال کے آغاز پرشوبز فنکاروں کی قوم کو مبارکباد، نیک خواہشات کا اظہار

Rauf ansari

آپ کو جوابدہ ہوں نہ معلومات فراہم کرنے کا پابند، عمران خان کا ایف آئی اے کو جواب

Nehal qavi

حکومت کالی دولت والوں کے لیے جنت بن چکی ہے

Hassam alam

Leave a Comment