Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

اپوزیشن کے آخری دن چل رہے ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن رہنما کبوتروں کی طرح بند ہوچکے ہیں ان کے آخری دن چل رہے ہیں۔

وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے وفاقی وزراء کے ہمراہ پریس کانفرنس کی ۔ فواد چوہدری نے کہا کہ جاوید لطیف نے ہارس ٹریڈنگ کا اعتراف کیا۔ اپوزیشن رہنما کبوتروں کی طرح بند ہوچکے ہیں ان کے آخری دن چل رہے ہیں۔مدرسہ کے بچوں سے لانگ مارچ اور جلسے نہیں ہوتے۔ اپوزیشن کے آخری دن ہیں۔

وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو ہفتوں میں وزیراعظم کی مقبولیت کا گراف تیزی سے بڑھا ہے۔ عدم اعتماد کی تحریک کے غبارے سے ہوا نکلنا شروع ہوجائے گی۔اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ 27مارچ کو اسلام آباد میں تاریخی جلسے کی فوری تیاریاں شروع کی جارہی ہیں جلسے کیلئے 7 انتظامی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں ۔تمام صوبائی صدور نے ضلع کی سطح پر کمیٹیاں بنا دیں ہیں۔

وفاقی وزیر خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ 27 مارچ کے جلسے کیلئےجنوبی پنجاب سے بھی بڑی تعداد میں لوگ شرکت کرینگے۔ اپوزیشن رہنماؤں کے درمیان نظریاتی اختلافات واضح ہوچکے ہیں ۔پرویز الہٰی نے آج وہی بات کی جو سارا پاکستان کرتا ہے۔عمران خان ایماندار لیڈر ہیں۔

Related posts

آل پارٹیز حریت کانفرنس کے وفد کی او آئی سی کے نمائندہ خصوصی سے ملاقات

Hassaan Akif

چاہتی ہوں بیٹے کی سادی کی خوشی سیاسی مداخلت کے بغیر مناؤں، مریم نواز

Hassaan Akif

مصر کے دارلحکومت قاہرہ میں عالمی دفاعی نمائش کا آغاز

ibrahim ibrahim

Leave a Comment