Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین کاروبار

دوہزاراکیس کا آخری ہفتہ بھی عوام کیلئے مہنگا، 22 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد: سال دوہزاراکیس کا آخری ہفتہ بھی عوام کیلئے مہنگا ثابت ہوا۔ دسمبر کے آخری ہفتے میں بھی بیشتر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ۔

ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق سال 2021 کا آخری ہفتہ بھی عوام کیلئے مہنگا ثابت ہوا۔ دسمبر کے آخری ہفتے میں بھی بیشتر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ ایک ہفتے کے دوران مہنگائی میں 0.50 فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ سالانہ بنیاد پر مہنگائی کا پارہ 20 فیصد کی سطح عبور کر گیا۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق سال 2021 کے آخری ہفتے میں 22 اشیاء ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئیں۔ایک ہفتے کے دوران برائلر مرغی 4روپے 25 پیسے مہنگی ہوگئی۔رواں ہفتے کیلے اڑھائی روپے فی درجن تک مہنگے ہوئے۔ایک ہفتے کے دوران ویجی ٹیبل گھی کا اڑھائی کلو کا ٹن 8 روپے 77 پیسے مہنگا ہوا۔

رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے چینی کی فی کلو قیمت میں 59 پیسے اضافہ ہوا۔ ایک ہفتے کے دوران انڈے 2روپے 69 پیسے مہنگے ہوئے۔رواں ہفتے لہسن،جلانے کی لکڑی،چائے کی پتی بھی مہنگی ہوگئی۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 8 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔رواں ہفتے ٹماٹر فی کلو 24 روپے 68 پیسے سستے ہوئے۔ایک ہفتے کے دوران آلو اور پیاز کی قیمتوں میں بھی کمی آئی۔پیٹرولیم مصنوعات ،بجلی سمیت 22 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

Related posts

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے

ibrahim ibrahim

افغان حکومت کی خواتین کو کرکٹ کھیلنے کی اجازت

Rauf ansari

الیکشن کمشنر تحریک انصاف کے مخالف ہے، عمران خان

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment