Urdu
تازہ ترین کھیل

باجوڑ میں اسپورٹس فیسٹول دو ہزار بائیس کا آغاز

باجوڑ: قبائلی علاقے باجوڑ میں اسپورٹس فیسٹول دو ہزار بائیس کا آغاز ہوگیا ہے۔ ننھی بچیوں نے سفید رنگ کے لباس پہن کر قومی پرچم کے ساتھ کھلاڑیوں کا استقبال کیا۔

باجوڑ میں اسپورٹس فیسٹول دوہزار بائیس کا باقاعدہ افتتاح غبارے ہوا میں چھوڑ کر کیا گیا۔ مختلف ٹیموں کا استقبال کرنے کے لئے بچوں نے فوجی وردی زیب تن کی تھی جبکہ بچیوں نے سفید رنگ کے لباس کے ساتھ قومی پرچم اٹھارکھے تھے۔

ننھے ننھے کراٹے ماسٹرز نے کراٹے کے حیرت انگیز کرتب دکھاکر خوب داد سمیٹی۔ اسپوررٹس فیسٹول 23 مارچ تک جاری رہے گا جس میں ایتھلیٹکس، کرکٹ، فٹ بال، باسکٹ بال، ٹیبل ٹینس، والی بال اور بیڈمنٹن کے مقابلے ہوں گے۔

Related posts

کامیڈین شکیل صدیقی بھی چور لٹیروں سے محفوظ نہ رہ سکے

Zaib Ullah Khan

وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد قومی اسمبلی میں پیش

Zaib Ullah Khan

بحرین نیشنل گارڈ کے چیف آف اسٹاف کی آرمی چیف سے ملاقات

Hassaan Akif

Leave a Comment