Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

حساس ادارے کے افسرپر تشدد، نون لیگی رہنما گرفتار

حساس ادارے کے افسر حارث پر تشدد کے معاملے پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سلمان رفیق اور حافظ نعمان کی گرفتاری دے دی ۔

پولیس کی جانب سے خواجہ سلمان رفیق اور حافظ نعمان کو مقدمے میں نامزد کیا گیا۔مقدمہ مدعی کے مطابق خواجہ سلمان اور حافظ نعمان کی ایماء پر حارث کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ دونوں ساتھ والی گاڑی میں موجود تھے۔

خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ پولیس نے کہا کہ گاڑی اور اپنے بندے ہمارے حوالے کر دیں۔ہم نے چاروں لوگوں کو پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ اس واقعے سے ہمارا تعلق نہیں ہے۔ ہماری گاڑی اس وقت وہاں موجود نہیں تھی، اگر ہم موقع پر موجود ہوتے تو ایسا واقعہ نہ ہوتا تاہم ہمارے اسٹاف کو پہلے پولیس کو اطلاع کرنی چاہیے تھی۔

حافظ نعمان کا کہنا تھا کہ ہم تصور بھی نہیں کرسکتے تھے کہ ایسا واقعہ ہوگا۔ میجر حارث اور ان کی فیملی کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ ہم اپنے آپ کو قانون سے بالاتر نہیں سمجھتے۔ کل افسوس ناک واقعہ رونما ہوا۔مذمت کرتے ہیں۔

Related posts

حصص بازار کا 100 انڈیکس 91 پوائنٹس کے اضافے سے 44ہزار 266پر بند

Rauf ansari

ایشیا کپ، سری لنکا نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دیدی

Nehal qavi

احتساب عدالت نے پیراگون کیس کی سماعت 14 دسمبر تک ملتوی کردی

Rauf ansari

Leave a Comment