ملک کےبیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اورمرطوب رہے گا، کراچی میں ہلکی بوندا باندی کا امکان۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر،بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران زیریں سندھ اور شمالی بلوچستان میں بعض مقامات پر بھی بار ش متوقع ہے۔
کراچی میں آج ہلکی بونداباندی کا امکان ہے جبکہ مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہے گا۔ مون سون بارشوں کا ایک اور ہیوی اسپیل چند روز بعد کراچی میں داخل ہونے کا امکان ہے جس کے بعد گرج چمک کے ساتھ بارشیں متوقع ہیں۔ شہر کا درجہ حرارت 31 سے 33 سینٹی گریڈ کے درمیان رہے گا۔
