کراچی میں آج ہلکی تا درمیانی درجے کی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں بارشوں کا دوسرا سسٹم کل سے اثر انداز ہوگا جس کے تحت کراچی سمیت سندھ بھر میں بارشوں کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج ہلکی تا درمیانی درجے کی بارش کا امکان ہے۔ ہوا کا کم دباؤ بحیرہ عرب کے جنوب میں تاحال موجود ہے جس کی وجہ سے شہر میں بادل بننے کا سلسلہ جاری ہے لیکن آج تیز بارش کا امکان نہیں۔
شہر میں بارشوں کا دوسرا سسٹم کل سے اثر انداز ہوگا جس سے کراچی سمیت سندھ بھر میں کل رات سے بارشوں کا امکان ہے۔ اس دوران گرج چمک کے ساتھ موسلاھار بارشوں کا بھی امکان ہے۔ بارشوں کا سلسلہ 18 اگست تک جاری رہنے کے امکانات ہیں۔ نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کہ وارننگ جاری کردی گئی ہے۔
