Urdu
تازہ ترین کھیل

لیونل میسی نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا

بیونس آئرس: دنیائے فٹبال کے معروف اسٹرائیکر لیونل میسی نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا اور وہ ساتویں بار سال کے بہترین کھلاڑی بن گئے۔

بارسلونا کے سابق اور پی ایس جی کے موجودہ فارورڈ میسی نے ریکارڈ ساتویں مرتبہ ’بیلن ڈی اور‘ ایوارڈ جیتا۔ 34 سالہ میسی نے ارجنٹائن کو کوپا امریکا جتوانے میں اہم کردار ادا کیا جو ان کا ملک کیلئے پہلا انٹرنیشنل اعزاز بھی تھا جبکہ میسی نے سال 2021 میں 40 گول کیے۔

اس موقع پر میسی کا کہنا تھا کہ دو سال پہلے سوچا تھا کہ یہ آخری بار ہے اور لوگ بھی پوچھنے لگے تھے کہ میں کب ریٹائر ہو رہاہوں؟ لیکن اب یہاں ایوارڈ کیلئے موجود ہوں اور بہت خوش ہوں۔

Related posts

باجوڑ کی تحصیل ماموند میں بم دھماکا، 2 افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی

Rauf ansari

ای وی ایم اور آر ٹی ایس کے استعمال پر کمیٹیاں بنادی ہیں

Hassam alam

حصص بازار میں بدترین مندی، 100انڈیکس میں2ہزار134 پوائنٹس کی کمی

ibrahim ibrahim

Leave a Comment