کراچی:بارش کے بعد مختلف علاقوں میں تاحال بجلی غائب

کراچی میں بارش رکنے کے بعد بجلی کا بحران جاری ہے، مختلف علاقوں میں 20 تا 36 گھنٹے سے بجلی کی فراہمی بحال نہ ہوسکی۔

سندھی مسلم سوسائٹی بلاک بی میں 24 گھنٹوں اور ڈی ایچ اے خیابان بادبان میں بھی 36 گھنٹوں سے بجلی کی فراہمی معطل ہے۔ کورنگی کے رہائشیوں کو بھی گزشتہ دن 16 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کا سامنا رہا۔

ڈیفنس فیز 4، گلستانِ جوہر، محمود آباد، شاہراہِ لیاقت، کورنگی، کلفٹن بلاک 5 کے علاقے بارش کے بعد بدترین لوڈشیڈنگ سے متاثر ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More