Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

بلوچستان کے 32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ جاری

کوئٹہ: بلوچستان کے 32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے لئے پولنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔ بلدیاتی الیکشن میں 35 لاکھ سے زائد ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کر یں گے ۔

الیکشن کمیشن کے مطابق بلوچستان کے 32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ جاری ہے ۔ بلدیاتی انتخابات کیلئے 5226 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جن میں سے 1974پولنگ اسٹیشنز حساس،2034انتہائی حساس قرار دیئے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق چار ہزار چار سو چھپن شہری اور دیہی وارڈز میں پولنگ ہوگی ۔ چودہ ہزار چھ سو گیارہ امیدوار میدان میں ہیں جبکہ ایک ہزار پانچ سو چوراسی امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں ۔ بلدیاتی الیکشن کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ پولنگ اسٹیشنز پر پولیس، لیویز اور ایف سی کے اہلکار تعینات ہیں۔

Related posts

کورونا کے مثبت کیسز کی شرح دو اعشاریہ دو تین فیصد ریکارڈ

ibrahim ibrahim

ڈاکو بیرونی سازش کے تحت ہمارے اوپر مسلط کئے گئے ہیں، عمران خان

Zaib Ullah Khan

مردان: پولیس چوکی میں دھماکا، حوالدار شہید ، 2 اہلکاروں سمیت 4 افراد زخمی

Hassam alam

Leave a Comment