Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پنجاب کے 17 اضلاع کے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے صوبہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا ۔ صوبہ پنجاب کے سترہ اضلاع میں پولنگ ہوگی ۔

الیکشن کمیشن نے صوبہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا ہے ۔ ای سی پی کے مطابق صوبہ پنجاب کے سترہ اضلاع میں پولنگ ہوگی ۔لارڈ میئر، سٹی میئر، ڈسٹرکٹ میئر، چیئرمین ویلج، نیبرہڈ کونسل کیلئے ووٹ کاسٹ ہوگا ۔انتخاب میں حصہ لینے کیلئے متعلقہ لوکل گورنمنٹ کا ووٹر ہونا لازمی ہے ۔

الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی 21 اپریل سے 25 اپریل تک جمع کروائے جاسکتے ہیں۔کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 27 اپریل تا 9 مئی ہوگی۔کاغذات نامزدگی کی منظوری، منسوخی کیخلاف اپیل 10 مئی تا 12 مئی جمع کی جاسکتی ہے۔

الیکشن کمیشن اعلامیہ کے مطابق بلدیاتی انتخابات کیلئے ووٹنگ 9 جون کو ہوگی جبکہ 14 جون کو نتائج کا اعلان کیا جائیگا۔

Related posts

دوسرا گال ٹیسٹ،سری لنکا جیت کیلئے پر امید

Hassam alam

نواز شریف حکومت کے اعصاب پر سوار ہو چکے ہیں، احسن اقبال

Hassaan Akif

عمران خان کے حساب کتاب کا وقت آن پہنچا ہے، مریم نواز

Rauf ansari

Leave a Comment