Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

لانگ مارچ: رپورٹ میں صرف ملیکہ بخاری اور زرتاج گل کی تعریف ،پی ٹی آئی خواتین ارکان سیخ پا

اسلام آباد:عمران خان کو لانگ مارچ کے دوران خواتین کی کارکردگی کی رپورٹ پیش کی گئی، رپورٹ میں ملیکہ بخاری اور زرتاج گل کی تعریف کی گئی ہے جبکہ دیگر خواتین ارکان رپورٹ پر سیخ پا ہوگئیں۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے خواتین ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات ہوئی، عمران خان کو لانگ مارچ کے دوران خواتین کے کردار کی رپورٹ پیش کی گئی، شاہ محمود قریشی نے رپورٹ میں رکن قومی اسمبلی ملیکہ بخاری اور زرتاج گل کی تعریف کی اور بتایا کہ ملیکہ بخاری اور زرتاج گل نے پولیس تشدد اور شیلنگ کا سامنا کیا۔

خواتین ارکان کا کہنا تھا کہ ڈی چوک پر بدترین شیلنگ کو ہم نے برداشت کیا اور رپورٹ میں ہمارا ذکر ہی نہیں، ہم خواتین کارکنان کو لائے، لیکن رپورٹ میں ہمارا کوئی نام ہی نہیں ہے۔

خواتین ارکان نے عمران خان سے مطالبہ کیا کہ چیئرمین صاحب، جو آپ کو رپورٹ پیش کی گئی وہ ہمیں بھی دکھائی جائے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے خواتین ارکان کی جدوجہد کو سراہا اور خواتین ارکان قومی اسمبلی پر تشدد و شیلنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

Related posts

رانا شمیم کیس،توہین عدالت کی فرد جرم عائد نہ ہوسکی

ibrahim ibrahim

نعمان نیاز اور شعیب اختر میں صلح ہو گئی

Hassaan Akif

فارن فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی اپنے خلاف متوقع فیصلے پر بوکھلاہٹ کا شکار ہے، شرجیل میمن

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment